ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات: فساد اور توڑ پھوڑ معاملہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کو 6 مہینے قید کی سزا

گجرات: فساد اور توڑ پھوڑ معاملہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کو 6 مہینے قید کی سزا

Wed, 14 Oct 2020 22:39:14    S.O. News Service

جام نگر،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں برسراقتدار بی جے پی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب جام نگر ضلع کے ایک سرکار اسپتال میں فساد اور توڑ پھوڑ کے لیے عدالت نے پارٹی رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور چار دیگر افراد کو 6 مہینے قید کی سزا سنائی۔ سرکاری اسپتال میں فساد اور توڑ پھوڑ کا یہ معاملہ 2007 کا ہے جس کے تعلق سے عدالت نے ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزا کا اعلان کیا۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جام نگر ضلع کے دھرول میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ایچ جے جالا نے منگل کو سزا سنائی اور بعد میں سبھی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت نے جام نگر (دیہات) کے رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور اس معاملے میں شامل چار دیگر افراد کو عوامی ملکیت کو نقصان پہنچانے اور پبلک سروینٹ پر حملہ کرنے کے معاملے میں یہ سزا سنائی۔ مقامی عدالت نے 6 سال کی سزا کے علاوہ چاروں قصورواروں کے خلاف 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

سرکاری وکیل پوجا جوشی نے ریاستی حکومت کی جانب سے پاٹیدار تحریک کے کیس ختم کرنے کے حکم کی کاپی سونپی جس کے بعد عدالت نے سبھی ملزمین کے خلاف چل رہے کیس کو ختم کر دیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی راگھوجی پٹیل اور ان کے ساتھیوں پر جام نگر کے دھرول قصبہ واقع اسپتال میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔ مقامی عدالت نے راگھو جی سمیت 5 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا جب کہ تین صحافیوں کو بری کر دیا۔


Share: